میرا شو سنجیدہ ہے ، ایسی باتیں کرنی ہیں تو “خبرناک ” میں چلے جایا کریں ۔۔۔۔

کراچی(ویب ڈیسک) آپ کو بتاتے چلیں کہ کل معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں فواد چوہدری نےشاہزیب خانزادہ کو کہاکہ آپ نے خود ہی بات کرنی ہوتی ہے

تو آئینے کے سامنے بولا کریں، مہمان بلانے کی کیا ضرورت ہے؟اس پر شاہ زیب نے جو اب دیا کہ مذاق کرنا ہے تو ’خبرناک‘ میں جایا کریں یہ سنجیدہ شوہے۔اس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ آپ کو لگتاہے کہ سنجیدہ ہے ورنہ لوگ تو نہیں سمجھتے۔شاہ زیب نے پھر جواب دیاکہ آپ کو بلالیا تو آپ کو مزاحیہ شو لگ رہا ہے ورنہ یہ سنجیدہ شو ہے۔