میری جب سے شادی ہوئی ہے مریم کو ایسے ہی دیکھ رہا ہوں جیسے کہ ۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جب سے شادی ہوئی ہے مریم نواز کو وزیراعظم ہی دیکھ رہاہوں ۔تفصیلات کےمطابق کیپٹن(ر)صفدر نےکہاہےکہ میں تو مریم نواز کو 2018ء سے وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں بلکہ جب سے شادی

ہوئی ہے میں اس کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں،مریم نوازکی وزیراعظم بننے والی بات سیاسی نہیں،روحانی ہے،کسی غیرجمہوری قوت کےساتھ ہاتھ ملانے سےپہلےاپناہاتھ جدا کر دیں گے،ڈیل کرنی ہوتی تو 2018ءمیں قید میں نہ جاتے،ہم وزیراعظم ہوتے،ہماری ڈیل آئین،جمہوریت،مولانا فضل الرحمان اور 22 کروڑعوام کےساتھ ہے،اگر ہم نے ڈیل کرنی ہوتی تو جنرل راحیل شریف کو ایکسٹینشن دے کر 2023ء تک وزیراعظم رہتے،نواز شریف ڈیلوں پر یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ جنید کی شادی دسمبرتک ہوجائےگی،ہوسکتا ہے دسمبرتک الیکشن کا اعلان ہوجائے اورجنید کی شادی آگے کرنی پڑجائے۔