مینار پاکستان واقعہ کے 98 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ سے بدتمیزی کے معاملے میں شناخت نہ ہونے والے 98 افراد کو مقدمے سے خارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کیس پر سماعت کی جہاں عدالت کے روبرو 98 زیر حراست

افراد کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کو گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 104 افراد کی شناخت پریڈ ہوئی جن میں سے 6 کو عائشہ نے شناخت کیا جبکہ 98 افراد کو شناخت نہیں کیا۔ زیر حراست افراد کی حاضری کے بعد مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر تمام 98 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments are closed.