میٹھا پکانے کی رسم :

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ کی نئی نویلی دلہن کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بعد پہلی بار اداکارہ کو ایک دلہن کے روپ میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔اب ایسا لگ رہا ہے کہ

اداکارہ نے بطور بیوی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں کیونکہ کترینہ نے جمعہ کو میٹھا پکانے کی رسم بھی پوری کی ۔اداکارہ کترینہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک پیالے میں سوجی کا حلوہ موجود ہے۔اس کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ یہ حلوہ انہوں نے خود اپنی چوکا چڑھانے کی رسم میں بنایا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر کی تبدیل کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصویر لگالی ہے۔دوسری جانب انسٹا گرام پر کترینہ کیف کے مقابلے میں آدھے سے بھی کئی درجے کم، 11.9ملین فالوورز رکھنے والے وکی کوشل نے تاحال اپنی انسٹاگرام ڈی پی تبدیل نہیں کی ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اداکارہ کترینہ اور اداکار وکی کوشل نے چند نئے پروجیکٹ سائن کیے ہیں جس میں وہ دونوں ایک ساتھ کام کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ پروجیکٹس ٹی وی کمرشل ہے جو کہ صحت اور بیوٹی کے موضوع پر مبنی ہے اور ان کی عکسبندی کا جلد ہی آغاز بھی کردیا جائیگا۔ اسکے علاوہ مستقبل میں دونوں کے فلموں میں بھی ساتھ کام کرنے کی اطلاعات ہیں جس کی فی الحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اب تک کوئی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا ہے لیکن ان کے مداح انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

Comments are closed.