میکسکو کے ایک شہری کو اسکے ٹرک سمیت قبر میں کیوں اتارا گیا ؟

میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کے ایک شخص نے اس کہاوت کو غلط ثابت کردیا جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ انتقال کے بعد اپنی مادی اشیا یا دولت قبر میں لے کر نہیں جاسکتے، مذکورہ شخص کو اس کے قیمتی پک اپ ٹرک کے ساتھ دفن کیا گیا۔ایک ناقابل علاج بیماری سے لڑنے والے آڈن آرانا

جو کہ میکسیکو کے پورٹو سان کارلوس، باجا کیلیفورنیا سوور کا رہنے والا تھا اور وہ اپنے بیٹے کی جانب سے ملنے والے پک اپ ٹرک سے پوری طرح لطف اندوز نہیں ہوسکا تھا۔وہ بیماری میں مبتلا ہوگیا، جس کے بعد اسے اس بات کا بھی اندازہ ہوچکا تھا کہ اب وہ دنیا میں زیادہ دن نہیں گزار سکے گا۔لہٰذا اس نے اپنے خاندان سے کہا کہ اس کی خواہش ہے کہ اسے اس کی گاڑی کے ساتھ دفنا دیا جائے، تاکہ وہ موت کے بعد کی زندگی میں اسے چلا سکے۔اس کے خاندان نے اس کی اس آخری خواہش کا احترام کرتے ہوئے اسے اس کے محبوب ٹرک کے ساتھ ہی دفنا دیا۔

Comments are closed.