میں اپنے ہی گھر کے اس فرد سے بہت تنگ ہوں اور ابو کو شکایت کروں گی ۔۔۔۔

کراچی ( ویب ڈیسک )چانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار موت کے کیس میں متوفیہ کی روم میٹ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق روم میٹ نے پولیس بیان میں بتایا کہ متوفیہ طالبہ کم گو اور تنہائی پسند تھیں،طالبہ کے کمرے

سے ملنے والی پرسنل ڈائری میں گھریلو مسائل کا اظہار کیا گیا تھا، طالبہ اپنے گھر کے ایک اہم فرد سےمتعلق اپنے والد کو آگاہ کرنا چاہتی تھیں۔روم میٹ کے مطابق طالبہ کےکمرے سےملنے والی ڈائری میں بھی رومن اردو میں لکھی تحریریں موجود ہیں ، طالبہ کےوالدنے بیٹی کے رومن اردو میں لکھنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی فورتھ ائیر کی طالبہ نے مبینہ طور پر موت کو سینے سے لگا لیا تھا ۔

Comments are closed.