میں تمہیں اپنے گھر داخل نہیں ہونے دونگا : گزشتہ روز بھارتی سپرسٹار رجنی کانت کے گھر میں کیا واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

چنئی (ویب ڈیسک) جنوبی ہند وستان کی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر اسٹار رجنی کانت کے گھرخطرناک مواد کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں لیکن جب ٹیمیں ان کے گھر پہنچیں تو کورونا کی وجہ سے انہوں نے اہلکاروں کو اندر آنے سے ہی روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صبح ساڑھے 10بجے چنئی کی ایمبولینس سروس پر کسی نے اطلاع دی کہ رجنی کانت کے گھر پر بمب لگا دیے گئے ہیں، اتنی بات کرکے فون کرنے والے نے کال منقطع کردی۔مشکوک ٹیلی فون کال موصول ہوتے ہی پولیس، ایمبولینس سروس اور ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ فوری طور پر رجنی کانت کے گھر پہنچ گئے۔ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے سپر اسٹار کو ملنے والی معلومات کی اطلاع دی گئی لیکن انہوں نے اہلکاروں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کافی دیر تک رجنی کانت کے گھر کے باہر موجود رہے اور ان کی منتیں کرتے رہے لیکن سپرا سٹار نے کورونا کی وجہ سے کسی بھی اہلکار کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ بعد ازاں اہلکاروں نے اپنے سینئرز کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے بعد گارڈز کیبن اور دیگر جگہوں پر چھان بین کرنے کے بعد واپسی کی راہ لی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.