میں شمالی علاقہ جات کی سیر کو نہیں جانا چاہتا صافی صاحب:

کراچی ( ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نیب حکومت کے ماتحت نہیں ہے، سلیم صافی کے سوال نیب کس کے ماتحت ہے؟ پر ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میں شمالی علاقہ جات نہیں جانا چاہتا، سیاست بے توقیر ہونے کی ذمہ داری سیاسی جماعتوں کی قیادت پر

آتی ہے۔ یہاں لوگ نظریے کا نہیں اپنی قیادت اور ان کے کیسوں کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں، سیاسی قیادت میں دوستی کی روایت ن لیگ نے آکر ختم کی ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ پاکستان میں سیاست بے توقیر کیوں…؟ کے موضوع پر ہونے والے پروگرام میں ن لیگ کے رہنما سینیٹر مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھربھی شریک تھے۔ سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے سیاست کمزور ہوتی ہے، پیپلز پارٹی میں تہذیب کو ملحوظ رکھنے کا کلچر ہمیشہ بہتر رہا جبکہ ن لیگ میں بھی بہتر ہوگیا ہے۔مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ عوام کی اکثریت سیاست بے وقار ہونے کی وجہ تحریک انصاف کو سمجھتی ہے، اس وقت حکومت کا رویہ حکومت والا اور اپوزیشن کا اپوزیشن والا نہیں ہے، اس کی وجہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں میں سوچ کا اختلاف ہے، فیصلہ کرنا ہوگا ملک کو حفاظتی لینز سے دیکھنا ہے یا عوام کے لینز سے دیکھنا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.