میں ملک بچانے آیا ہوں ، کوئی میرے راستے میں نہ آئے ۔۔۔۔!!!

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے ہتھیار سے لیس مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے بتایا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں، ملک بچانے آیا ہوں۔پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے ہتھیار سے لیس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے

، ملزم کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سازش ہورہی ہے، ملک ٹوٹنے والا ہے میں ملک بچانے آیا ہوں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے زنگ آلود اور خالی ہتھیار برآمد ہوا ہے،دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مشکوک شخص کی موجودگی کا نوٹس لے لیا۔چیئرمین سینیٹ نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کاکہنا تھا کہ دونوں ایوانوں کے اجلاس سےقبل ریڈ زون میں اس شخص کی موجودگی سوالیہ نشان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *