نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے حیران کن اعلان کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) نئےامریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد 48 گھنٹے کے اندر ایسی بات کہہ رہ کہ سننے والے حیران رہ گئے ۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین کو واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے

برطرف کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس کے اصولوں کو واپس لانا ہے جو ٹرمپ کے دور میں گزشتہ 4  سال میں کہیں کھو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کے دوران کہا کہ کہ اگر آپ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے اور اُن سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے۔امریکی صدر نے اپنی پہلی ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ اگر کسی نے اونچی آواز سے بات کی یا کوئی بدتمیزی کی تو اس شخص کو بغیر کسی لحاظ کے موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

Comments are closed.