نئے سرے سے تاریخ کا سب سے بڑا سرچ مشن شروع

سکردو(ویب ڈیسک)سات روز سے لاپتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ ،جان اسنوری اور جے پی موہر کی تلاش کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو مشن شروع کردیا گیا ہے۔ سما نیوز کے مطابق اس مشن میں پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

سی 130 میں لگے انفرا ریڈ کیمرے سے لیے گئے خاکوں کو تصاویر میں تبدیل کیا جائے گا، جس سے علاقے میں موجود چیزوں کی نشاندہی ہوسکے گی۔طیارے میں نصب ہائی ریزولیشن کیمرے سے فٹبال کے برابر پڑی چیز بھی واضح نظر آسکے گی۔تصاویر سامنے آنے کے بعد کوہ پیما گراؤنڈ سرچ مشن کریں گے اور مارک کی گئی جگہ کا معائنہ کریں گے۔ گزشتہ روز جاری سیٹلائٹ تصاویر سے علی سد پارہ کے ممکنہ آخری مقام کی نشاندہی ہوئی تھی۔ جاری کی گئی تصویروں بکھرا ہوا سامان نظر آرہا تھا، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ سامان کس کا تھا۔

Comments are closed.