نئے وفاقی بجٹ میں افواج پاکستان کے بجٹ میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے ؟ جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال میں افواج پاکستان کے بجٹ میں 61ارب 74کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کا دفاعی بجٹ 1152.5ارب روپے تھا جسے نظر ثانی شدہ تخمینے کے تحت بڑھا کر 1227.3ارب کردیاگیااور نظر ثانی شدہ بجٹ میں مزید 61.74ارب روپے شامل کرکے

2020-21کیلئے دفاعی بجٹ 1289.134ارب روپے ہوگا جو کہ رواں مالی سال کے اصل دفاعی بجٹ سے 136.5ارب روپے زیادہ ہے اور نظر ثانی شدہ بجٹ کے مقابلے میں 61.7ارب روپے زیادہ ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق دفاعی انتظام کے تحت 2.94ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مسلح افواج کا اپنا بجٹ 1286.192ارب روپے ہوگا اس میں سے ملازمین کے اخراجات کی مد میں 475.657 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 301.109ارب روپے رکھے گئے ہیں فزیکل اثاثوں کا تخمینہ 357.75 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ سول ورکس کی مد میں 157.478 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.