نادیہ خان کے شوہر کیا کام کرتے ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) کچھ روز قبل فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی شوہر کے ساتھ نئی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں نادیہ خان نے خوبصورت سِلک کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کے شوہر جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان کے شوہر محبت بھری نگاہوں سے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔نادیہ خان نے یہ تصویر کیپشن کے بغیر پوسٹ کی ہے اور اب تک اس تصویر پر 25 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔اس سے قبل  نادیہ خان نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ میں اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے شوہر ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔نادیہ خان نے بتایا تھا کہ ’اُن کے شوہر 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔‘نادیہ خان نے اپنے شوہر کے بیٹے سے متعلق بتایا تھا کہ ’فیصل ممتاز کا بیٹا اس وقت میں امریکا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔‘واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *