ناقابل یقین تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے پوش علاقے میں لڑکی اچانک مشتعل، جھگڑا کرنے سے منع کرنے پر آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، مغلطات بکنے کے ساتھ اے ایس آئی اور کانسٹیبل پرچڑھ دوڑی۔ سی سی پی او لاہور کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں

ڈیفنس کے علاقہ فیز فائیو میں کافی شاپ کے باہر غیر ملکی خاتوں آپے سے باہر ہوگئی، لڑکی اور اس کے ساتھ آئے لڑکے نے ہوٹل ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کی، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔ خاتون آو دیکھا نہ تاؤ اے ایس آئی اور کانسٹیبل پر دھاوا بول دیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وردی میں موجود پولیس اہلکار کو لڑکی کی جانب سے مغلطات دی گئیں اور لڑکی آگے بڑھ بڑھ کر زدوکوب کرتی رہی ۔ واقعہ ڈیفنس فیز 5 میں کافی شاپ کے باہر پیش آیا۔ لاہور پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سی سی پی اور لاہور عمر شیخ کے حکم پر خاتون اور اس کے ساتھی مرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Comments are closed.