ناقابل یقین حقیقت

لاہور (ویب ڈیسک) موٹر وے پر خاتون سے مذموم حرکت کرنے والے مرکزی ملزم کے بارے میں اس کے اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم عابد ایک بدتمیز اور شرپسند شخص ہے۔پولیس ملزم عابد کو ابھی تک گرفتار نہیں کرسکی ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بطور دوسرے ملزم نام دیئے جانے

والے وقارالحسن نے رشتے داروں کے دباؤ کی وجہ سے گرفتاری پیش کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جو فورٹ عباس کا رہنے والا ہے اور ملزم عابد کا طبی نمونہ شکار خاتون سے ملنے والے سیمپلز سے میچ ہو گیا تھا۔ پولیس نے آج بھی ڈیرہ ملیاں غازی کوٹ میں خاتون سے غلط حرکت کرنے والے ملزم عابد کے گھر کی تلاشی لی، جہاں ویرانی کے ڈیرے ہیں۔ اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم عابد ایک بدتمیز اور جاہل شخص ہے، جس کی وجہ سے ملزم عابد اور اس کے گھر والوں سے کسی کی بول چال نہیں تھی۔ اہلِ محلہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم عابد اور اس کے گھر والے چھوٹے موٹے جرائم کرتے تھے۔پولیس کو ملزم عابد کے گھر سے اس کی بھابھی کی ایک تصویر ملی ہے۔ مرکزی ملزم عابد پہلے سے ہی مطلوب پولیس ہے،

Sharing is caring!

Comments are closed.