نامور اداکارہ صوفیہ مرزا نے حیران کن بات بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی مگر قسمت نے ایسا پلٹہ کھایا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ۔انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی تھی میں جب بیماری کا شکار ہونے والے مریضوں کو دیکھتی تھی تو دل

میں بس ایک ہی خیال آتا تھا کہ ان کا دکھ دور کر دوں مگر کیسے؟اس لئے ہمیشہ سوچا کہ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بنوں گی اور پریشان حال مریضوں کا علاج کر وں گی ۔مگر انسان کی ہر خواہش پوری نہیں ہوتی سو،سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ شوبز میں کام کروں گی۔مگر میں شوبز میں اپمنے کام پر مطمئن ہوں۔.2003ء میں بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد پھر اداکاری بھی شروع کر دی اور ڈاکٹر بننے کا خواب ادھورا ہ ی رہ گیا اور پچھلے چودہ سالوں سے مسلسل ٹی وی سکرین پر کام کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کی نسبت اداکاری زیادہ مشکل ہے ۔میں فارغ اوقات میں کتابیں پڑھتی ہوں ، کتاب انسان کوبہت سی چیزوں سے آشنا کرتی ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *