نامور اور سینئیر پاکستانی سیاستدان کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

لاہور (ویب ڈیسک)کورونا نے ایک اور سیاسی شخصیت کی جان لے لی۔پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔جام مدد علی سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، اور پچھلے کئی روز سے کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اس سے قبل

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے، جسٹس وقار احمدسیٹھ اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ترجمان پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئےہیں، چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *