نامور اور قد آور سیاستدان نے شریفوں اور مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا

مظفر آباد(ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم کانفرنس میں شرکت کے بعد انہیں پارٹی کا سپریم ہیڈ بنادیا گیا ہے۔

مسلم کانفرنس میں شرکت کا اعلان انہوں نے کوٹلی میں سردارسکندر حیات سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔سردار عتیق احمد خان کے بیٹے سردار فاروق تاحال مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں۔دونوں سابق وزرائے اعظم نے ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کو دوبارہ بحال کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ سردارعتیق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اس اتحاد کی اشد ضرورت تھی۔سردار سکندر حیات نے کہا کہ سردارعتیق احمد میرا عزیز ہے، غلطیاں دونوں طرف سے ہوئیں۔ سردار عتیق احمد خان کے والد نے مجھے سیاست سکھائی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *