نامور اور مشہور خاتون رہنما و سینیٹر انتقال کر گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نامور خاتون رہنما و خاتون سینیٹر کلثوم پروین کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئی ہیں ۔ کلثوم پروین سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ سینیٹ سیکرٹیریٹ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ کلثوم پروین گزشتہ کئی ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے لڑ رہی تھیں ، گزشتہ روز جانبر نہ ہو سکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

Comments are closed.