نامور بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کے حوالے سے چند حیران کن حقائق

ممبئی(ویب ڈیسک) راجپال یادیو نے مالی مشکلات میں ساتھ دینے پر بالی ووڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو سے جب ان کی مالی مشکلات اور فلم انڈسٹری کی سپورٹ پر سوال کیا گیا تو اداکار کا کہنا تھا کہ اگر آج میں یہاں موجود ہوں تو

اس کی وجہ بالی ووڈ ہے، انڈسٹری نے مالی مشکلات میں ساتھ دیا، محسوس ہوتا ہے کہ سب نے میرے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔راجپال یادیو نے اپنے تلخ ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوکری کی تلاش میں جب اجنبی بن کر ممبئی آیا تو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔ اداکار کہتے ہیں کہ جب زندگی مشکل ہوتی ہے تو مشن آسان ہوجاتا ہے اور جب مشن سخت ہوتو زندگی آسان ہو جاتی ہے۔اداکار راجپال یادیو کو آخری مرتبہ فلم ’قلی نمبر 1‘ میں اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار ورن دھون کے ساتھ دیکھا گیا۔ راجپال یادیو کو 2018ء میں پانچ کروڑ روپے کا قرض ادا نہ کرنے کے جرم میں قید کی سزا بھی ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *