نامور بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کا حیران کن بیان

لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ اور بی جے پی (بھارتی جنتیا پارٹی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کبھی کسی نے اُن سے بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی اُنہوں نے کسی کے ساتھ بدسلوکی کی۔بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ ہیما مالنی

نے دو نیوز چینلز کے خلاف بھارتی فلمسازوں کا مقدمہ دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اُن کے 40 سال سے زیادہ کیریئر میں بالی ووڈ میں کسی نے بھی ان کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی ہے اور نہ ہی اُنہوں نے کسی کے ساتھ نامناسب سلوک کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالینی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’گزشتہ کچھ دنوں سے ہم سبھی دیکھ رہے ہیں کہ بالی ووڈ اور بالی ووڈ فنکاروں کی بہت زیادہ توہین کی جارہی ہے۔‘ ہیما مالنی نے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ ہم سب دودھ کے دُھلے ہوئےہیں لیکن ہم سب کو سکون آور اشیا اور برائی کا نام دینا شرمناک اور ناقابل برداشت ہے۔‘،انیوں نے کہا کہ ’میں چالیس سال تک بالی ووڈ کا حصہ رہی ہوں، میں نے کبھی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی کسی نے میرے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *