نامور خاتون افسر کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مصدقہ اور معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انفار میشن گروپ کی گریڈ21کی سینئر افسر اور ایڈ یشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شا ہیر ہ شاہد کو وفاقی سیکرٹری اطلا عات و نشریات کا چارج دیے جانے کا امکان ہے، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا

عہدہ منگل کے روز زاہدہ پروین کی ر یٹائر منٹ سے خالی ہوا،زاہدہ پروین کے دور میں چار نومبر 2020سے اب تک وزارت اطلاعات نے کئی کا میا بیاں حاصل کیں جن میں پا کستان بیت المال کے ذ ریعے اخبار فروشوں کیلئے ریلیف پیکج ،ہاکرز کیلئے پاکستان تخفیف غربت فنڈ کےذ ریعے بلا سود قرضوں کی منظوری ، میڈیا ورکرز کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی کے ذ ریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے عمل کو حتمی شکل سمیت متعدد اقدامات شامل ہیں۔

Comments are closed.