نامور سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی نے پول کھول دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کاکہناہے کہ جہانگیر ترین کے عشائیے میں شرکت نہیں کی ،خبرغلط ہے ،اپنے موقف اور پارٹی کےساتھ کھڑی ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں 29 ممبران نے شرکت کی،

جن میں صوبائی وزرا، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔عشائیے میں صوبائی وزرا ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، صوبائی مشیران عبدالحی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ، اراکین قومی اسمبلی میں سے جاوید اقبال وڑائچ، راجہ ریاض، سمیع حسن گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، غلام احمد لالی اور غلام بی بی بھروانہ اورا راکین پنجاب اسمبلی میں سے خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رنداوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چودھری، افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم اور ٹکٹ ہولڈر سجاد وڑائچ شریک ہوئے۔وزرا اور اراکین اسمبلی کی جانب سے جہانگیر ترین کو سپورٹ کا یقین دلایا گیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *