نامور سیاستدان اور سابق گورنر سندھ انتقال کر گئے

کراچی (ویب ڈیسک ) سابق گورنر سندھ اور معروف سیاست دان ممتاز بھٹو 94برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ترجمان ممتاز بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق گورنرکا انتقال کراچی میں ان کی رہائش گا ہ پر ہوا ہے جبکہ ان کی عمر 94برس تھی،ممتاز بھٹو کی

طویل عرصے سے طبیعت ناساز تھی اور وہ شدید علیل تھے۔ممتاز بھٹو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ان کی میت ان کے آبائی گاﺅں لاڑکانہ لائی جائے گی اور وہاں انکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔واضح رہے کہ ممتاز بھٹو سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *