نامور سیاستدان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

چکوال (ویب ڈیسک) سال 2018 کے انتخابات سے پارٹی میں اندرونی سیاسی تنازعات اور موجودہ صورتحال سے مایوس ہوکر مقامی بااثر سیاسی شخصیت سردار غلام عباس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اپنی راہیں الگ کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے گزشتہ انتخابات سے قبل ہی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی

۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بالکسر میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘آج سے اپوزیشن کا نعرہ میرا نعرہ ہے’۔سردار غلام عباس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بیانے کو قبول کرتے ہیں اور انہیں 2018 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے پر پچھتاوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ مانتا ہوں کہ میں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر ناانصافی کی اور وہ میری حماقت تھی’۔واضح رہے کہ سردار غلام عباس کی پارٹی سے علیحدگی نے ان کے بھتیجے سردار آفتاب اکبر کو پریشان کردیا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہیں۔ان کے علاوہ سردار غلام عباس کے چند قریبی ساتھی بھی اہم عہدوں پر فائز ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے چکوال میں سینئر نائب صدر چوہدری خورشید بیگ اور پارٹی جنرل سیکریٹری عامر بٹ شامل ہیں ہائر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز بھی ان کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔سردارغلام عباس کا کہنا تھا کہ ‘یہ فیصلہ لینے سے پہلے میں نے سردار آفتاب اکبر اور راجہ یاسر کو آگاہ کردیا تھا اور میں توقع کرتا ہوں کہ وہ اس نئے سیاسی سفر میں میرے ساتھ شامل ہوں گے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ میرے دوسرے تمام دوست میرے اس فیصلے کو قبول کریں گے جو میں نے ان ہی کے مفاد میں اور چکوال کے لوگوں کے فائدے کے لیے کیا ہے’۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *