نامور سیاستدان نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ،

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہونےکے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سینٹ انتخاب سے پہلے تحریک انصاف کو پنجاب میں بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ سردارخرم لغاری پی پی 275 مظفرگڑھ سے عام انتخابات میں

رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔رکن پنجاب اسمبلی پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کا اعلان کریں گے۔خرم لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ میں ہی نہیں میرے ساتھ 5 اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔ ایک ایک کر کے پانچوں ارکان پارٹی چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاآزاد جیت کرتحریک انصاف میں شامل ہوا۔ متعدد بار حلقے کے ایشوز پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا۔ آج عمران خان کے ٹائیگر کہاں ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔واضح رہے کہ سردار خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئر مین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments are closed.