نامور سیاستدان ورکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت کے حکم پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تازہ ترین خبر کے مطابق مظفرگڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد سیال نے اپنا

استعفیٰ آصف زرداری کو بھجوا دیا ہے ۔ اس حوالے سے ارشاد سیال کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے استعفیٰ پیش کررہا ہوں ۔

Comments are closed.