نامور صحافی سلیم صافی کے گھر سے انتقال کی خبر

پشاور(ویب ڈیسک ) سینئر پاکستانی صحافی کالم نگار وتجزیہ کار سلیم صافی کی والدہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں ، انکی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں ادا کرد ی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سلیم صافی کی والدہ کی نماز جنازہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلعی رشکئی میں ادا کی گئی ہے،

نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات کامران بنگش صوبائی ارکان اسمبلی اوردیگرنے شرکت کی۔ سلیم صافی کی والدہ گزشتہ روزانتقال کرگئی تھیں،مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت سیاست دانوں اور صحافیوں کی جانب سے سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *