نامور پاکستانی اداکارہ کی ہمشکل لڑکی کی دلکش تصاویر

لاہور (ویب ڈیسک)خوبصورت اداکارہ و ماڈل ہانیہ کی ہمشکل دلہن نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔اکثر و بیشتر ہی مداح شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کے ہمشکل ڈھونڈتے رہتے ہیں اور اس بار مداح ہانیہ عامر کی ہمشکل دلہن کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر رابعہ نامی

ایک دُلہن کی کچھ تصویریں وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ہو بہو اداکارہ ہانیہ عامر لگ رہی ہیں۔وائرل ہونے والی تصویریں رابعہ کی مہندی کی تقریب کی ہیں جن میں وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔رابعہ کی تصویریں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں ہانیہ عامر کی ہمشکل قرار دے دیا۔شازیہ نامی صارف نے لکھا کہ ’مجھے لگا تھا یہ ہانیہ عامر ہیں۔‘حریم نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ دُلہن تو بالکل ہانیہ عامر لگ رہی ہے۔‘شاہد نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ہانیہ عامر کی کاپی ہیں۔‘ماہین نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ تو ہانیہ عامر کی جڑواں ہیں۔‘رابعہ کی تصویروں پر زیادہ تر صارفین کا یہی کہنا تھا کہ وہ اور ہانیہ عامر ایک دوسرے کی ہمشکل ہیں۔دوسری جانب رابعہ اور ہانیہ عامر کے فوٹو کولاج کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے جہاں صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *