نامور پاکستانی خاتون صحافی نے شوہر سے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عنبرین بھی صحافی ہیں اور ایک بڑے قومی اخبار سے وابستہ ہیں۔خاتون صحافی نے ٹوئٹر پر خلع کے دعویٰ کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے نہ تو کبھی انہیں کوئی کاغذات بھیجے اور نہ ہی زبانی طلاق دی۔

نکاح میں ہونے کے باوجود لوگوں کے سامنے کہا گیا کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے اور اس بات کا پورا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔عنبرین فاطمہ نے کہا کہ “اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا، اس لیے میں “خلع” کادعوی دائر کرنے پر مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا۔”خیال رہے کہ عنبرین فاطمہ پر کچھ روز پہلے لاہور میں اٹیک بھی ہوا تھا ۔ نامعلوم افراد نے ان پر اس وقت اٹیک کیا جب وہ اپنی بیٹی اور بہن کے ساتھ بازار جا رہی تھیں۔ ملزمان نے لوہے کے راڈ سے ان کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی تھی۔

Comments are closed.