نامور پاکستانی صحافی کا کورونا وائرس سے انتقال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کئی میڈیا گروپ اور اخبارات سے وابستہ رہنے والے سینئر پاکستانی صحافی طارق محمود کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ، نجی ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق طارق محمود عالمی وبا کورونا میں مبتلا اور کئی روز سے وینٹی لیٹر پرتھے، دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا

ایک ہی دن میں 70 افراد کو زندگی سے محروم کر گیا جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 090 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 61 لاکھ 76 ہزار 889 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 545 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.