نامور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

کراچی ( ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف دسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان بیٹسمین عفیف حسین کو تھرو کے دوران گیند تھرو کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمیچ فیس کا 15 فیصدجر ‏مانہ عائد کیا ہے۔ جرمانے کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کی

ڈسپلنری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ شاہین شاہ نےدوسرےٹی 20 میں عفیف حسین کی جانب گیندپھینکی تھی جو ان کے ٹخنوں ‏پر لگی تھی۔گیند لگنےپر وہ گر گئے تھے، جس کے بعد ڈاکٹرز کو طلب کیا گیا۔ بعد ازاں عفیف نے بیٹنگجاری رکھی۔ میچ کے بعد شاہین شاہ آفریدی ان سے ملاقات کر کے خیریت ‏دریافت کی اور گیند لگنے پر معذرت بھی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *