نتائج آتے ہی دھاندلی کا شور مچ گیا

ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں پارلیمانی انتخابات میں حکمران پارٹی کی فتح ہوئی ہے۔ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ کو فراڈ قرار دیدیا۔ وبا کے پیش نظر انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ استعمال ہوئی۔ حکمران جماعت نے کل ووٹوں کے پچاس فیصد حاصل کئے۔ اپوزیشن جماعت 20 فیصد سے کم ووٹوں کے

ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ اپوزیشن نے صدر پیوٹن پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ امریکہ اور یورپی یونین نے بھی انتخابات کو مشکوک قرار دیدیا۔

Comments are closed.