نتن یاہو کا اقتدار ختم ہونے کے قریب

لندن (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سال کا اقتدار ختم ہونے کے قریب ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن رہنما یائیر لاپیڈ نے نئی اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ نافتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے۔ اسرائیلی اتحادی جماعتوں میں باری باری وزیراعظم کے عہدے پر اتفاق ہوا ہے۔

49 سالہ نافتالی بینیٹ انتہائی دائیں بازو کے قوم پرست رہنما اور سابق کمانڈو ہیں۔بینیٹ فلسطینی ریاست کے مخالف اور اسرائیلی بستیوں کے حامی ہیں۔ وہ خود کو نیتن یاہو سے زیادہ دائیں بازو کا حامی قرار دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *