ندیم افضل چن کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ وہ جلد پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے، ان خبروں کو معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے جعلی قرار دیتے

ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن ملک سے باہر ہیں اور اور نجی مصروفیت کی وجہ سے ملک سے باہر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی چند روز قبل 11 جولائی تک چھٹیوں پر رخصت ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں چلنا شروع ہو گئی تھیں کہ وہ تحریک انصاف کو جلد چھوڑ دیں گے۔ وائرل ہونے والی خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ ندیم افضل چن تحریک انصاف کو چھوڑ کر ایک مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جوائن کر لیں گے، اسی وجہ سے انہوں نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ابھی تک سینئر رہنما ندیم افضل چن کا استعی قبول نہیں کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *