نزہت پٹھان نے قومی اسمبلی کی فیشن ایبل خواتین ارکان کو شرمندہ کر دیا

اسلام آباد ویب ڈیسک) 2 روز قبل ایوان سے واک آئوٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف)اور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیا،اسی طرح سے مسلم لیگ(ن)کے رکن رائو اجمل خان جانب سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی معطل کرنے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

رائو اجمل خان کورم کی نشاندہی کر نے کے لیے کھڑے ہوئے تو پی ٹی آئی کے رکن امجد خان نیازی نے انہیں کندھے سے پکڑ کر نیچے بٹھا دیا جس پر خواجہ سعد رفیق نے لابی کے دروازے سے کھڑے کھڑے آواز لگائی کہ ڈپٹی سپیکر صاحب ایک رکن کورم کی نشاندہی کر رہاہے اور آپ سن نہیں رہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے رائو اجمل کو کورم کی نشاندہی کے لیے مائیک دیا،مسلم لیگ(ن)کے رکن خواجہ آصف جب اجلاس میں آئے تو مسلم لیگ(ن) واک آئوٹ کر چکی تھی اور واک آوٹ سے لا علم ہو نے کی وجہ سے آکر اپنی نشست پت بیٹھ گئے تحریک انصاف کی خاتون رکن نذہت پٹھان نے بھی اس توجہ دلائو نوٹس کے حق میں ’’آواز اٹھائی‘‘،انہوں نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان میں بھی جو اراکان بیٹھی ہیں ان کا بھی سر ڈھکا نہیں ہو تا ہے ،سروں پر دوپٹے ہوتے نہیں ہیں ،اگر ان کے پاس دوپٹے نہیں ہیں تو میں ان کو ’’گفٹ‘‘کر دیتی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *