نعمان اعجاز نے جذباتی انداز میں یہ بات کیوں کہہ ڈالی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ ہمیں زندہ لوگوں کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ انتقال کر جانیوالے والے اپنی تعریف سُن نہیں سکتے ہیں۔اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کر کے مداحوں کے جیتنے والے اداکار نعمان اعجاز نے اس مرتبہ انسٹاگرام پر

  اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔نعمان اعجاز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کی آنکھوں میں غصہ نظر آرہا ہے۔اداکار نے اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’انسان کی زندگی میں اُس کی تعریف کیجیے اور اُس کے کام کو سراہایے کیونکہ انتقال کرنے کے بعد انسان اپنی تعریف نہیں سُن سکتا ہے۔‘اس سے قبل بھی نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اب جب ہم نے پرندوں کی طرح ہوا میں اڑنا اور مچھلی کی طرح سمندر میں غوطہ خور ہونا سیکھ لیا ہے۔‘نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ ’اب صرف ایک چیز باقی ہے، وہ یہ ہے کہ ہمیں انسانوں کی طرح زمین پر رہنا سیکھنا ہے۔‘اداکار کے ان دونوں معنی خیز پیغامات کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

Comments are closed.