ننکانہ : لیڈی ڈاکٹر کی بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک) رورل ہیلتھ کمپلیکس میں خاتون کا ڈاکٹر مریضوں کے لواحقین سے جھگڑ ا اور انتہائی بدتمیزی ۔ لواحقین اور ڈاکٹر کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں خاتون ڈاکٹر کو ایک مریضہ کو مغلطات سے نوازتے سنا جاسکتا ہے اس دوران وہاں موجود ایک شخص موبائل پر ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے

کہ خاتون ڈاکٹراس کے پیچھے بھاگنا شروع کردیتی ہے اور اس کو پکڑنے اور موبائل چھیننے کی کوشش کرتی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ویڈیو ننکانہ کے علاقہ ریحانوالہ کے ہسپتال کی ہے۔خاتون نے ویڈیو میں نازیبا زبان اور اشارے استعمال کیے،جس کے باعث ویڈیو نہیں دکھائی جاسکتی۔

Comments are closed.