نواز الدین صدیقی کی زیرو سے ہیرو بننے کی داستان

بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکارنوازالدین صدیقی محنت، کوشش اور کامیابی کی اعلیٰ مثال ہیں لیکن فلموں میں انٹری سے قبل نوازالدین نے نہایت غربت کے دن دیکھے ہیں جبکہ زندگی کی گاڑی کوکھینچنے کیلئے وہ معمولی ملازمت کرنے سے بھی کبھی نہیں گھبرائے۔نوازالدین صدیقی کا شماربالی ووڈکے ان اداکاروں میں ہوتا ہےجنہوں

نے کڑی محنت اورکافی جدوجہد کے بعد بھارت کے مقبول ترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا ہے، نوازالدین صدیقی کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے، بچپن ہی سے ان کی دہلیز پرغربت نے ڈیرے جمائے ہوئے تھےلیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور آج ان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں انٹری سے قبل نواز زندگی کی گاڑی کو رواں رکھنے کیلئے کھلونے بنانے والی ایک کمپنی میں بطور گارڈ تعینات تھے۔ نواز الدین صدیقی نے گزشتہ روز اپنی نئی فلم کی تشہیرکے سلسلے میں ایک جامعہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے کہا کہ وہ 1993 میں مظفرنگرسے دہلی اورپھرممبئی آئےبنا پیسوں کے زندگی گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے لہٰذا انہوں نے زندگی کی گاڑی کو رواں رکھنے کیلئے گارڈ کی معمولی سینوکری کی جہاں کئی بار فیکٹری کے مالک نے انہیں گیٹ کے باہر آرام کرتے ہوئے پکڑ لیا بعد ازاں انہوں نے وہ نوکری چھوڑدی۔ ااداکار نے کہا کہ دہلی آکرانہوں نے اداکاری کے اسکول میں داخلہ لیا اس کے بعد انہوں نے ممبئی کا رخ کیا جہاں انہیں متعدد فلمسازوں نے کئی باررد کیا لیکن نوازالدین صدیقی نے ہمت نہیں ہاری اورمسلسل کوششوں میں لگے رہےاور 2012 میں انہیں ایک فلم میں پہلی بارمضبوط کردارادا کرنے کا موقع ملا اوریہیں سے ان کے فنی سفر کا آغاز ہوا۔واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کا شماربالی ووڈ کے صف کے اداکاروں میں ہوتا ہے اوراب تک وہ شاہ رخ ، عامر اور سلمان خان سمیت فلم انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.