نواز شریف ، زرداری اور فضل الرحمٰن نے کس بات پر اتفاق کر لیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن جتوانے کیلئے نواز شریف،زرداری اور فضل الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں نواز شریف اور فضل الرحمن نے گیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کروادی، سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کے ذریعے یوسف رضا گیلانی کو

جاتی امرا دورے کی دعوت بھی دے دی ہے۔تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف اور فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگ لی،ٹیلی فونک رابطے میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے نواز شریف سے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت مانگ لی جس پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *