نواز شریف اور چودھری برادران کا ٹیلفونک رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا چودھری برادران سے ٹیلفونک رابطہ ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت اور پرویز الہیٰ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے چودھری شجاعت

کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور دعا دی کہ اللہ پاک بہت جلد صحت یاب کرے ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی نے نواز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ آپ کی والدہ بہت ملنسار تھیں ۔ ان سے دو دفعہ ملاقات ہوئی ہم پر وہ بہت شفیق تھیں اور ہمیشہ اچھے اخلاق کیساتھ پیش آئیں جبکہ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھاکہ آپ کی والدہ تمام خاندان کیلئے ایک شفیق سائبان تھیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام جگہ عطا کرے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.