نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درمیان اختلاف کس بات پر ہوا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف میں اختلاف لگائی بجھائی والوں کی وجہ سے ہوا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد بھٹو صاحب

کے دل میں یہ بات آئی کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہونا چاہیے، جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ مل کر پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کیا۔ جنرل ضیا الحق نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا، ان کے دور میں ایٹمی ہتھیار بن چکا تھا ، نواز شریف کے دور میں اس کانمائشی تجربہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرایٹمی ہتھیار کے خالق تھے لیکن بیچ میں سیاست آگئی۔ ان کیلئے پسندیدگی بہت زیادہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لگائی بجھائی والوں نے کہا کہ یہ تو لیڈر بن جائیں گے، ان کی وہ پذیرائی نہیں ہوئی جو ہونی چاہیے تھی جس کی وجہ سے نواز شریف کے ساتھ ان کے اختلافات ہوئے۔

Comments are closed.