نواز شریف بدل گئے :

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری شجاعت کو ملاقات کی دعوت دی۔خبروں کے مطابق چوہدری شجاعت نے نوازشریف کو فون کرکے

ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔نواز شریف نے کہا تھا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے چوہدری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔