نواز شریف نے کمال کی چال چل دی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاست کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کمال کی چالیں چل دی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شہبازشریف کا آگے ہونا ممکن ہے، مریم نواز ،حمزہ اور شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہوجائیں

یہ دکھائی نہیں دیتا۔اعتراز احسن نے کہا کہ سیاست میں ٹوٹکے یا تکے نہیں چلتے ، اسٹریٹجی اور پالیسی ہوتی ہے، شہبازشریف کو بچھڑا بنا کر آگے کردیا گیا ہے،ان کا لہجہ تبدیل کرکے فوج کو دکھایا جارہا ہے کہ ہماری طرف سے یہ ہیں لیکن شکاری اوپر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد مریم نواز ہی ان کی جانشین ہوں گی اور مریم نواز کے بعد اب جنید صفدر بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، مسلم لیگ ن کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہیں۔ شہبازشریف کو صرف لوری سنائی جا رہی ہے۔