نواز شریف کب واپس آرہے ہیں ؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی واپسی سے متعلق امید بھی ہے اور یقین بھی۔

ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میری مسکراہٹ بتارہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیے، گڈ گورننس بیڈ ہوگئی، نواز شریف کو اس جہاں میں انصاف ملنے کا وقت آگیا۔انہوں نے کہا کہ وہ 20 تاریخ کو لندن جارہے ہیں، نواز شریف کو لے کر ہی لوٹیں گے۔

Comments are closed.