نواز شریف کو دی گئی سزا درست ہے یا غلط ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نواز شریف کو کانفرنس میں بلانے پر وزیراعظم عمران خان کی تنقید کے بعد عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کا جواب سامنے آ گیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے لاہور سیمینارمیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانونی برادری کے بڑے حصے کا خیال ہے

کہ نواز شریف کو دی جانے والی سزا کے مقاصد سیاسی تھے، نواز شریف کو ضروری قانونی مواقع بھی فراہم نہیں کیے گئے، پرویز مشرف اور اسحاق ڈار کو عدالتیں اشتہاری قرار دے چکیں مگر موجودہ حکومت نے انکے انٹرویو ٹی وی پر چلنے دیئے، پیمرا نے نواز شریف کے ٹی وی پر آنے پر پابندی لگائی، مگر عوامی خطاب پر نہیں، موجودہ حکومت میں صورتحال یہ ہے کہ پاکستان اظہار رائے کی آزادی میں 180 ملکوں میں 145 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کانفرنسوں اور شخصیات میں کیڑے نکال کر حکومت، اداروں، ملکی معیشت اور اظہار رائے کی آزادی کو لاحق حقیقی خطرات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments are closed.