نواز شریف کو غدار قرار دینے والو یہ تو بتاؤ مودی کو مس کالز کون دیتا تھا ؟

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازگل کے بیان پر ردعمل میں کہامودی کو مس کالیں کون مارتا تھا ،کیا وہ غدار ہے ؟ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کو غدار کہا جارہا ہے ، الزام تراشی بند نہ ہوئی تو ہم نام لے کر بتائیں گے

کہ غداری کس نے کی، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کے نتائج خطرناک ہونگے ، کرائے کے ترجمانوں نے ہنگامہ کررکھا ہے ۔ایک بیان اور پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاشہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے ،کھربوں کے عوامی منصبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کرنے والا گرفتاراور فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والا، نالائق ، نااہل، چور اورجھوٹا ملک پر مسلط ہے ،پیمرانے غیر قانونی اور غیر آئینی سرکلر جاری کیا گیا جسے نہیں مانتے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *