نواز شریف کو لندن سے گرفتار کرکے واپس لانے کا ٹاسک کس کے حوالے کردیا گیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کو وطن واپس لانے پر بات چیت ہوئی اور مختلف پہلوں پر غور کیا گیااور اس حوالے

سے وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس نے سابق وزیراعظم کی واپسی کیلئے قانونی لڑائی لڑنے اور برطانیہ سے رابطہ کرنے کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے‘نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگے ہیں‘احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا‘ن لیگی رہنماءاپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کو متنازع بنارہے ہیں‘حکومت اپوزیشن کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔عمران خان نے گندم کی درآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار بھی کیا‘وزیر اعظم نے اپوزیشن کی تحریک اورسیاسی امورپر نظر رکھنے کیلئے سینئروزراء پر مشتمل کابینہ کمیٹی بنادی۔کمیٹی میں کابینہ ارکان اسدعمر، شفقت محمود، شیخ رشید، شہزاد اکبر، ڈاکٹر بابر اعوان اور فواد چوہدری شامل ہوں گے ۔کابینہ نے سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر اورسید حسین عابدی کو چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر)اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کو پاکستان اور برطانیہ کے مابین پروازوں کے اجراء، ٹی سی پی کی جانب سے درآمد کی جانے والی گندم کے حوالے سے پری شپمنٹ ایجنسیوں کو پری۔شپمنٹ انسپیکشن کی ون ٹائم اور افغانستان کے حوالے سے مجوزہ ویزا پالیسی کی اصولی منظوری دیدی ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *