نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ میں کیا ہوشربا کارروائی ڈالی گئی ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم ، ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ انڈین ڈاکٹرزسے جیسی رپورٹ طلب کرینگے وہ بناکردے دینگے،وہاں پر جو ڈاکٹر لارنس ہیں وہ دراصل ایک انڈین ہیں یا انڈین نژاد ہیں

جیسے انڈیا کے ساتھ ان کا پہلے بھی بڑا پیار ہے تو میڈیکل میں بھی ان کا ان ہی کے ساتھ پیار ہے،ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے میرے ساتھ ڈاکٹر یاسمین راشد موجود تھیں انہوں نے مانا کہ میاں نواز شریف بیمارہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار، کاشف عباسی نے کہا کہ ہم دونوں طرف سے تماشہ ہی دیکھ رہے ہیں۔ معاون خصوصی وزیراعظم ، ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عوام کو یہ نظر آگیا کہ ان کی بہادری اس وقت تھی جب تک یہ اپنی باتیں بدمعاشی سے کرواتے تھے لیکن جب کوئی باتیں سنانے والا آجائے تو یہ شو میں بھی نہیں بیٹھتے بھاگ جاتے ہیں۔میاں صاحب جب یہاں سے گئے تو لاہور کے ایک بہت بڑے صحافی ہیں ان کو میں پچھلے دنوں ملاصف اول کے صحافی ہیں ان کے پاس نواز شریف کی رپورٹ ہے جب یہ وہاں پہنچے تو چار پانچ گھنٹوں کے دوران وہ رپورٹ ہوئی لندن میں ۔ جس میں پہلی رپورٹ میں لندن میں 2 لاکھ26 ہزار پلیٹ لیٹس آئے مبینہ طور پراور دوسری رپورٹ میں جب دوبارہ دو دن کے بعد ہوئی 2 لاکھ 28 ہزار پلیٹ لیٹس آئے مبینہ طور پرجو ان کے پاس رپورٹ ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.