نواز شریف کی جائیدادیں کس تاریخ کو نیلام کی جارہی ہیں ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈی سی شیخوپورہ نے بولی کی

تاریخ 20 مئی مقرر کردی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی شیخوپورہ اور لاہور میں جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہیں۔ جسسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔درخواست گزار اسلم عزیز کا موقف ہے کہ رائیونڈ کے باغات پر سرمایہ میں نے لگایا نیلامی سے نقصان میرا ہوگا، اشرف ملک نامی درخواست گزار نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں، نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے تاہم نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عمل درآمد کے لیے سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے لہذا ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے، اقبال برکت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ‏ اپر مال کا گھر اتفاق گروپ کی سیٹلمنٹ میں ہمیں مل چکا ہے۔

Comments are closed.